اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے بعد تل ابیب اور غزہ میں جشن کا سماں ہے ۔معاہدے کا اعلان ہوتے ہی اسرائیل کے مختلف شہروں اور غزہ کے مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا ۔غزہ کے وسطی شہر خان یونس کے شہری گھروں سے نکل آئے اور جشن منایا ۔
جشن منانے والوں میں شریک ایک نوجوان نے بتایا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ جنگ رک گئی ہے، یہ ہمارے لیے ایک خوشی کی بات ہے اور ہم اپنے بھائیوں اور اُن سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جنگ روکنے اور خونریزی بند کرنے میں کردار ادا کیا۔غزہ کے ایک اور شہری نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ جنگ بندی ہو گئی، خونریزی اور قتل ختم ہو گیا۔ صرف میں ہی نہیں پورا غزہ، تمام عرب قوم اور پوری دنیا اس جنگ بندی اور خونریزی کے خاتمے پر خوش ہے ۔
تل ابیب کے ہوسٹیجز سکوائر میں بھی رات بھر لوگ خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔اس موقع پر لوگ نعرے بھی لگاتے رہے۔یرغمالیوں کے اہلِ خانہ اپنے عزیزوں کی ممکنہ واپسی پر امن معائدہ ہو جانے کے بعد جشن مناتے نظر آئے۔