Home سیاست ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، ہم کہتے ہیں خدا کو مانو پاکستان کی بنیادوں سے نہ کھیلیں،محموداچکزئی

ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، ہم کہتے ہیں خدا کو مانو پاکستان کی بنیادوں سے نہ کھیلیں،محموداچکزئی

Share
Share

اسلام آباد : ‫سربراہ ‬‎پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین ہمیں جلسہ اور جلوس نکالنے کی اجازت دیتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک بیان میں سربراہ ‬‎پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم کونسے ڈنڈے اٹھا کر شہباز کو یا نواز کو گالیاں دینا چاہتے ہیں، پولیس والوں کی اپنی ڈیوٹی ہے وہ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں، پولیس سٹیٹ کی ملازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں جلسہ اورجلوس نکالنے کی اجازت دیتا ہے، ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، ہم کہتے ہیں خدا کو مانو پاکستان کی بنیادوں سے نہ کھیلیں۔

سربراہ ‬‎پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں لوگ پانچ، پانچ لاکھ ووٹ لے کر آئے ہیں وہاں کا سپیکر پارلیمنٹ میں کسی کو بولنے نہیں دیتا خدا کو مانیں ملک پر رحم کریں اور قانون کے تحت چلیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...