Home سیاست ہم نے ہتھیار ڈالنا نہیں سیکھا، وزارت لینے کے بجائے حق پر چلیں گے،مولانا فضل الرحمان

ہم نے ہتھیار ڈالنا نہیں سیکھا، وزارت لینے کے بجائے حق پر چلیں گے،مولانا فضل الرحمان

Share
Share

پشاور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہتھیار ڈالنا سیکھا نہیں، ہم وزرات کی کرسی پر براجمان ہونے کے بجائے حق کے راستے پر چلیں گے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے مجلس شوریٰ کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کو ہرایا گیا ہے، پہلا آئین 1973ء میں بنا جس میں ہمارے بڑوں کی کافی خدمات ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1973ء سے لیکر اب تک ایک بھی قانون سازی اسلامی تعلیمات کے مطابق نہیں ہوئی، ہمیشہ ملک کی ترقی کا سوچا، تمام توانائی ملک کی ترقی میں خرچ کی ہے، جے یو آئی کو نہ قومیت اور نہ ہی فرقہ واریت کی سیاست کرنی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمارے رویوں میں کسی کے خلاف کوئی تعصب نہیں، ایک دوسرے پرجب کفرکے فتوے لگائے تو جمعیت نے اس اقدام کو غلط قرار دیا، کچھ ایسی قوتیں بھی پیدا ہوئی ہیں جو اسلحہ پر اسلام کا نفاذ کرنا چاہتی ہیں، لیکن ہم اس کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہمیں بتایا جاتا ہے کہ آپ کی زندگی کو خطرہ ہے، ہم آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں، ملک اور آئین کی وفاداری میں ہم نے جانیں دی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...