Home Uncategorized ہمیں عالمی امن کودرپیش چیلنجزکا کثیرالجہتی حل تلاش کرنا ہوگا،جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

ہمیں عالمی امن کودرپیش چیلنجزکا کثیرالجہتی حل تلاش کرنا ہوگا،جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

Share
Share

نیویارک:اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس نے کہا کہ ہمیں ماضی کی بڑی جنگوں اورغلطیوں سےسبق سیکھ کر عالمی امن کودرپیش چیلنجزکا کثیرالجہتی حل تلاش کرنا ہوگا،عالمی امن کے لیے طاقت کےتوازن کودرست کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس شروع ہوگیا، افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدر آمد سےہی پائیدارامن ممکن ہے، کہ عالمی امن کے لیے طاقت کےتوازن کودرست کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی بڑی جنگوں اورغلطیوں سےسبق سیکھ کر عالمی امن کودرپیش چیلنجزکا کثیرالجہتی حل تلاش کرنا ہوگا، دنیا کوروس، یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے، دنیا کویوکرینی گندم اورخوراک کی اشد ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کےحقوق کوبہترکرنےکی ضرورت ہے، افغان عوام کوعالمی امداد کی ضرورت ہے، افغان عوام طویل عرصےسےخانہ جنگی کا شکاررہےہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...