Home سیاست ہم اپنے موقف پر رہ کر سیاست کریں گے،موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

ہم اپنے موقف پر رہ کر سیاست کریں گے،موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

Share
Share

کراچی :سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے موقف پر رہ کر سیاست کریں گے،موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن 2024 میں جو دھاندلی ہوئی اس نے 2018 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجود ملکی صورتحال میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے ، قوم کچھ لوگ کو دل سے تسلیم نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست میں کبھی گالم گلوچ کو فروغ نہیں دیا ، ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں، ہم اپنے موقف پر رہ کر سیاست کریں گے۔

سربراہ جے یوآئی کا کہنا ہے کہ موجودہ الیکشن میں دھاندلی کی بد ترین مثال قائم کرتے ہوئے بلوچستان اور سندھ اسمبلی خریدی گئیں اور انہی اسمبلیوں میں عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جمہوری سوچوں کا سہارا لیں ، کسی آمر کا سہارا نہ لیں ، یہ جماعتیں جب اقتدار سے باہر ہوتی ہیں تو جمہوریت کیلئے احتجاج کرتی ہیں، ان کے کارکن سڑکوں پر مار کھاتے ہیں ، جیل جاتے ہیں لیکن جب وہ برسراقتدار آ جاتی ہیں تو پھر انہی کی آلہ کار بن جاتی ہیں جن کی وجہ سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...