Home Uncategorized واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز کے فیچر کی آزمائش کا آغاز

واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز کے فیچر کی آزمائش کا آغاز

Share
Share

نیویارک: واٹس ایپ کی جانب سے بیک گراؤنڈ سمیت چیٹنگ کیلئے الگ الگ تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

اس وقت واٹس ایپ کا بیک گراؤنڈ تقریباً ایک جیسے ہی رنگ کا ہے جو کہ سبز ہے لیکن نئے فیچر کے تحت صارفین بیک گراؤنڈ پر اپنی پسند کی تھیم لگا سکیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین اپنی مرضی کے مطابق نہ صرف بیک گراؤنڈ بلکہ چیٹنگ کی بھی الگ الگ تھیم بنا سکیں گے، صارفین واٹس ایپ چیٹنگس پر سبز کے علاوہ بلیو، سفید، گلابی اور سیاہ سمیت دیگر رنگوں کی تھیمز لگا سکیں گے۔

 

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں تھیمز کا الگ سیکشن دیا جائے گا، جہاں سیٹنگ میں جا کر صارفین اپنے مختلف چیٹنگ گروپس کی تھیم بھی تبدیل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی حالیہ ایک ہی رنگ کی تھیم کے بجائے نئے فیچر کے تحت صارفین کو نصف درجن سے زائد تھیمز کے آپشنز فراہم کئے جائیں گے۔

اگرچہ ابھی مذکورہ فیچر پر آزمائش شروع کر دی گئی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک پیش کر دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...