Home Uncategorized واٹس ایپ کا سٹیٹس کے نئے فیچر پر کام کا آغاز

واٹس ایپ کا سٹیٹس کے نئے فیچر پر کام کا آغاز

Share
Share

کیلیفورنیا:واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

واٹس ایپ اب صارفین کیلئے سٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر کا نیا لے آؤٹ جلد متعارف کرانے جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ نے نئے ڈیزائن والا سٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر صرف اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کیلئے جاری کیا ہے جس کیلئے صارفین کو 2.23.26.13 ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

واٹس ایپ سٹیٹس اپ ڈیٹس ہیڈر میں کیمرا اور پینسل کے نشان کے 2 بٹن کا اضافہ کر رہا ہے جو صارفین کیلئے شارٹ کٹ کے طور پر کام کریں گے اور صارفین بغیر کسی زحمت کے تصاویر، ویڈیوز اور تحریر اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا مقصد کیمرے اور پینسل کے بٹن شامل کر کے لے آؤٹ کو منظم بناتے ہوئے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے آزمائش کیلئے چینلز الرٹس فیچر اپنے صارفین کیلئے متعارف کرایا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...