Home نیوز پاکستان ملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

ملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

Share
Share

اسلام آباد: ملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مختلف شہروں میں سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اور فیس بک کی سروسز متاثر ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو میسیجز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے، تاہم وائی فائی کے ذریعے یہ سہولیات ڈاؤن لوڈ ہورہی ہیں۔

سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو پیغام رسانی اور ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پرمنفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، فائروالز کی تنصیب کیلیے بولیاں طلب

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ بعض صارفین نے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن فائر وال لگانے کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس معاملے پر کوئی مؤقف دینے سے گریزاں ہے۔ ترجمان پی ٹی اے نے کال اور میسیجز کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...