Home کھیل ورلڈ کپ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ آسٹریلیا اور بھارت کل مدمقابل ہوں گے

ورلڈ کپ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ آسٹریلیا اور بھارت کل مدمقابل ہوں گے

Share
Share

احمد آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں کل آسٹریلیا اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دنیا کی دو بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ فائنل میں مد مقابل ہوں گی، جہاں ایک جانب بھارت جو ایونٹ میں ناقابل شکست رہا ہے تو دوسری طرف پانچ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا ہے جس نے ابتدائی دو شکستوں کے بعد مسلسل آٹھ فتوحات حاصل کیں۔

میزبان بھارت کی فاسٹ بولنگ نے پورے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا، خاص طور پر محمد شامی نے اپنی سوئنگ گیندوں سے ہر بیٹر کو گھماکر رکھ دیا۔

جسپریت بمرا اور محمد سراج کے علاوہ دونوں اسپنرز بھی کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں لیکن آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر پہلی گیند سے حملہ کرتے ہیں پھر مچل مارش، اسٹیو اسمتھ اور گلین میکسویل بھی بھارتی بولنگ پر حملہ آور ہونے کے لیے تیار ہیں۔

آسٹریلوی بولرز کے لیے روہیت شرما، ویرات کوہلی، شبمن گل اور کے ایل راہول بڑا چیلنج ہوں گے لیکن احمدآباد پر ٹاس بہت اہم ہوگا۔

بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکا ہے، لیکن اس بار اسے ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی کے حصول کیلئے اس فائنل معرکے کو ایک لاکھ سے زائد شائقین دیکھیں گے۔

Share
Related Articles

پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کولمبو:پاکستان کے محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ کولمبو میں...

پی سی بی نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کردیا

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز...

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

لاہور:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے...

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ اور ٹی 20رینکنگ جاری کردی۔...