Home sticky post 5 جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

Share
Share

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا۔

لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں صائم ایوب نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔ تاہم اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا اور میری تندرستی کےلیے ڈاکٹرز بھی پوری کوشش کریں گے۔

صائم ایوب سے سوال کیا گیا کہ 2 سنچریاں بنانے کے بعد پوری ٹیم کو آپ سے بڑی امیدیں ہیں۔

اس پر پاکستانی بیٹر نے جواب دیا کہ صرف ایک کھلاڑی اہم نہیں ہوتا، جیت کےلیے پوری ٹیم مل کر کھیلتی ہے، قوم میری جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرے۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود لندن میں زخمی صائم ایوب کو اکیلا چھوڑ کر ملتان پہنچ رہے ہیں۔

پی سی بی نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے صائم ایوب کے ساتھ اظہر محمود کو لندن بھیجا تھا۔

وہ اب ویسٹ انڈیز سے سیریز کے سلسلے میں ملتان میں جمعے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل پاکستان پہنچیں گے۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس آتشزدگی ،پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ...

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور...

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

ڈھاکا:بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن...

صادق سنجرانی کی دہری شہریت کی تردید، یوٹیوبر کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد:سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر امریکی شہریت حاصل کرنے کے...