Home نیوز پاکستان طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر پھیلانے والی خاتون کراچی سے گرفتار

طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر پھیلانے والی خاتون کراچی سے گرفتار

Share
Share

کراچی :لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کا معاملہ، پولیس نے انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے لیا۔

ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمہ کو کراچی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی بیان میں ملزمہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر ویڈیو بناکر اپ لوڈ کی تھی۔

پولیس کی جانب سے ملزمہ سارہ خان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ خبر پھیلانے پر درج کئے گئے مقدمات کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...