ممبئی :آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل آ ج جنوبی افریقہ اور بھارت کےد رمیان کھیلا جائے گا۔
ممبئی میں شیڈول فائنل آج دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ سیمی فائنلز میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ جبکہ بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ فائنل کھیلی رہی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم 2005 اور 2017میں رنر اپ رہی۔