Home sticky post ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں کامیابی

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں کامیابی

Share
Share

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔

قذافی اسٹیڈیم پاکستان ویمنز نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

پاکستانی بیٹرز منیبہ علی اور نتالیہ پرویز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 113 گیندوں پر 87 رنز اور 60 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں جبکہ نشرہ سندھو نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فاطمہ ثناء، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے بالترتیب 35، 42 اور 24 رنز دے کر 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کا پہلا میچ 9 اپریل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

Share
Related Articles

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں...