Home Uncategorized عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی مذمت

عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی مذمت

Share
Share

نیویارک:مریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے کی عالمی رہنماؤں نے مذمت کی ہے۔

جاپانی وزیرِ اعظم فومیو کیشیدا نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، پُرتشدد واقعات کے خلاف سب کو کھڑا ہونا چاہیے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فائرنگ پریشان کُن ہے۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ریلی میں دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر حیرت زدہ ہوں، معاشرے میں کسی بھی شکل میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر حملہ حیران کن ہے۔

 

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابلِ مذمت ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...