Home Uncategorized پنچنگ بیگ پر مکے برسانے کا عالمی ریکارڈ قائم

پنچنگ بیگ پر مکے برسانے کا عالمی ریکارڈ قائم

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے 55 گھنٹے اور 15 منٹ تک پنچنگ بیگ پر مکے مار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔

42 سالہ مارشل آرٹسٹ سدھو کو یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے گینیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد کے مطابق ہر دو سیکنڈ میں کم از کم ایک مکا مارنا تھا جبکہ ان کو ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کا وقفہ لینے کی اجازت تھی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے 25 برسوں سے مارشل آرٹس کی مشقیں کر رہے ہیں، وہ اپنے ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے یہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا، سدھو نے یہ ریکارڈ 5 منٹ فرق سے اپنے نام کیا۔

سدھو کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 گھنٹوں تک مکے مارنے کے بعد انہیں تکلیف محسوس ہونا شروع ہوئی، اس وقت انہوں نے خود کو یاد دلایا کہ یہ ان کی برداشت کا امتحان ہے۔

ان کا ماننا تھا کہ اگر وہ جذباتی طور پر مضبوط رہے تو وہ درد کو برداشت کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...