Home سیاست فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری

فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 مکمل احتیاط سے تیار کریں تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے۔

ہدایت نامہ کے مطابق پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر شناختی کارڈ والے دستخط کریں، پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ایجنٹ سے فارم 45 پر مختص جگہ پر دستخط لیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکار یا جانے پر فارم 45 میں مختصر وجہ تحریر کریں، دستخطوں کے بعد فارم 45 کی کاپی باہر چسپاں کریں اور پولنگ ایجنٹس کو دیں۔

ہدایت نامہ کے مطابق چسپاں کئے جانے کے بعد فارم 45 میں تبدیلی کے ذمہ دار پریذائیڈنگ افسران ہوں گے، فارم 45 کی تصاویر ریٹرننگ افسر کو ارسال کریں، انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو...

بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...

آرمی چیف کادورہ برطانیہ ، برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ...