Home Uncategorized یمنیٰ زیدی کی ساڑھی میں قاتل ادائیں، مداح دل ہار بیٹھے

یمنیٰ زیدی کی ساڑھی میں قاتل ادائیں، مداح دل ہار بیٹھے

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی حسین ساڑھی میں دلکش اداؤں نے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر سوشل میڈیا صارفین تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

مذکورہ تصاویر میں یمنیٰ زیدی نے گولڈن اور پیچ رنگ کے حسین امتزاج والی سلک کی ساڑھی زیب تن کررکھی ہے جبکہ بالوں کو خوبصورتی سے جوڑے میں باندھا ہوا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بھاری جیولری کا بھی استعمال کیا جبکہ گہرے میک اپ میں نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں۔

پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت سے بھرپور کمنٹس کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...