Home Uncategorized آپ 46 برس کی لگتی ہیں، مداح کے اندازے پر اداکارہ زویا ناصر سیخ پا ہو گئیں

آپ 46 برس کی لگتی ہیں، مداح کے اندازے پر اداکارہ زویا ناصر سیخ پا ہو گئیں

Share
Share

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر اُن کی عُمر کا اندازہ لگانے والے مداح پر برہم ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

حال ہی میں زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔

اسی دوران ایک مداح نے زویا ناصر سے کہا کہ وہ اُنہیں 46 برس کی لگتی ہیں، مداح کے اس اندازے پر زویا ناصر غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں۔

زویا ناصر نے مداح پر شدید برہم ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے 46 برس کی کیوں کہا؟ جبکہ میں تو ابھی تک 35 برس کی بھی نہیں ہوئی ہوں۔

اداکارہ نے تلخ لہجے میں مداح سے کہا کہ آپ اس طرح میری عُمر سے متعلق بےتُکے اندازے کیوں لگا رہے ہیں؟

زویا ناصر کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ اداکارہ نے خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹیک سرجریز کروا رکھی ہیں جس کی وجہ سے اُن کی عُمر زیادہ لگتی ہے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ زویا ناصر بظاہر 46 برس کی ہی لگتی ہیں جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ سے کہا کہ اگر کسی نے آپ کو 46 برس کی بول دیا تو اس میں بُرا ماننے والی کیا بات ہے، کبھی نہ کبھی تو آپ نے بوڑھا ہونا ہی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...