Home نیوز پاکستان ذکا اشرف نے کوچنگ سٹاف کو آسٹریلیا سیریز میں کام کرنے سے روک دیا

ذکا اشرف نے کوچنگ سٹاف کو آسٹریلیا سیریز میں کام کرنے سے روک دیا

Share
Share

لاہور: ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی کوچنگ سٹاف اور منیجر سے میٹنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ذکا اشرف نے کچھ دیر کوچنگ سٹاف کی گفتگو سنی، کوچنگ سٹاف نے ذکا اشرف کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذکا اشرف نے کوچنگ سٹاف کو بولتے ہوئے روک دیا اور کوچنگ سٹاف کی بات مکمل ہونے سے پہلے اُٹھ کر مکی آرتھر کے پاس گئے، ذکا اشرف نے انہیں کہا کہ میں نے دوسری میٹنگ میں بھی جانا ہے، آپ سب کو بتا دیں کہ کیا فیصلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے کوچنگ سٹاف کو آسٹریلیا سیریز میں کام کرنے سے روک دیا، ذکا اشرف نے مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈبرن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو نکال نہیں رہے، کسی دوسری اسائنمنٹ پر کام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ آئندہ ایک 2 روز میں کریں گے لیکن آپ آسٹریلیا نہیں جا رہے، منیجر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی پرفارمنس کو بھی ری ویو کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...