Home سیاست زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور ،عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور ،عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

Share
Share

اسلام آباد:
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے چھبیس نمبر چنگی توڑپھوڑ کیس میں تحریک انصاف کی رہنما رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔

زرتاج گل اپنے وکلاء سردار مصروف، آمنہ علی کے ہمراہ ایٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت پیش ہوئیں اور درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی۔

دلائل کے بعدعدالت نے 30 ہزار کے مچلکوں کی عوض یکم اکتوبر تک زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کرکے دلائل طلب کرلیے ہیں۔ زرتاج گل کے خلاف تھانہ سنگجانی میں توڑپھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...