Home سیاست ذوالفقار بھٹو پھانسی ریفرنس،عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے درخواست دائر

ذوالفقار بھٹو پھانسی ریفرنس،عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد:ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کا معاملہ،عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

سپریم کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے زوالفقار بھٹو کیس کی لائیو ٹیلی کاسٹ کیلئے سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ فاروق ایچ نائیک کے زریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا، کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی،ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے،کیس کی سماعت کی کاروائی براہِ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بھٹو کا نظریہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا،بھٹو نے تمام عمر قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کی،بھٹو کو پھانسی دینا پورے عدالتی نظام پر دھبہ ہے،عدالتی نظام پر لگے اس دھبے کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے،عدالتی کارروائی پورے پاکستان کو دیکھنی چاہیے تاکہ شفافیت آئے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...