Home سیاست ذوالفقار بھٹو ریفرنس ،پیپلز پارٹی نے تحریری جواب جمع کروا دیا

ذوالفقار بھٹو ریفرنس ،پیپلز پارٹی نے تحریری جواب جمع کروا دیا

Share
Share

اسلام آباد:سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا ۔

تحریری جواب میں مختلف کتابوں کے حوالہ جات موجود ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں ۔

تحریری جواب میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی یو ایس بی اور سی ڈی سمیت انٹرویو کی انگریزی اور اردو میں ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرائی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ 8 جنوری کو ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت کرے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...