Home سیاست 16ماہ معیشت کا بیڑہ غرق کرنیوالے خود کو مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہیں، سراج الحق

16ماہ معیشت کا بیڑہ غرق کرنیوالے خود کو مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہیں، سراج الحق

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے 16 ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق ہو گیا، حالات کے ذمہ دار ایک دفعہ پھر اپنے آپ کو مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ معاشی بحران میں اضافہ کے باعث قومی اداروں پر فار سیل کے بورڈ آویزاں ہو رہے ہیں، مہنگائی کے باعث زندگی گزارنا مشکل، عوام کے لیے جسم و جان کا رشتہ بحال رکھنا محال ہو گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ گیس، بجلی کے بل غریبوں کے لیے موت کے پروانے ہیں، پی ٹی آئی دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوتا تو پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی والے جلوس نکالتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر برسہا برس سے مسلط حکمران آئندہ بھی اقتدار میں آئے تو بہتری نہیں آئے گی، قوم ایماندارقیادت آگے لائے، جماعت اسلامی ان کے پاس بہترین آپشن ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...