Home سیاست 190 ملین پاوٴنڈ کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ،نیب سے جواب طلب

190 ملین پاوٴنڈ کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ،نیب سے جواب طلب

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ٹرائل کورٹ میں تاخیری حربے استعمال نہ کریں، تاخیری حربے استعمال کئے تو عدالت آپنا حکمنامہ واپس لے لے گی۔

ہائیکورٹ میں 190 پاوٴنڈز کیس بند کرنے سے متعلق نیب کے پرانے فیصلے کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس میں 35 گواہ ہو چکے، آخری گواہ تفتیشی افسر پر جرح جاری ہے ، بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، نیب کے مطابق این سی اے نے 190 ملین پاوٴنڈزز کی رقم ضبط کی، الزام یہ ہے پٹشنر جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے 190 ملین پاوٴنڈ کے حوالے سے سہولت فراہم کی ، نیب کا کیس ہے پیسے اسٹیٹ بنک میں آنے تھے لیکن سپریم کورٹ کے اکاوٴنٹ میں آئے، القادر رجسٹرڈ ٹرسٹ ہے، 2019 میں زمین یونیورسٹی کے لئے گفٹ ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس کیس ہے یہ رجسٹرڈ تو نہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہم نے ٹرائل کورٹ میں نیب ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دی، مگر ٹرائل کورٹ نے ریکارڈ طلب کرنے کی ہماری درخواست مسترد کر دی، جج نے درخواست مسترد کرنے کی حیران کْن وجوہات لکھیں کہ تفتیشی افسر اس ریکارڈ کا لکھنے والا یا کسٹوڈین نہیں ہے، تین ہفتے میں مجھے پتہ چلا کہ یہ کیس بند ہو چکا ہے ، نیب کے کسی بھی ٹرائل کو سپریم کورٹ نے روکا ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے بدھ تک نیب کو جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ٹرائل کورٹ میں تاخیری حربے استعمال نہ کریں، تاخیری حربے استعمال کئے تو عدالت آپنا حکمنامہ واپس لے لے گی۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...