Home سیاست 190 ملین پاوٴنڈ کیس، اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

190 ملین پاوٴنڈ کیس، اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت کی جانب سے زلفی بخاری کا 30 کنال کا پلاٹ جبکہ اسلام آباد کا دوسرا چار کنال کا پلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔

زلفی بخاری کی 1210 کنال 12 مرلہ کی پراپرٹی ضلع اٹک میں ہے جس میں سے زلفی بخاری کی اٹک میں 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...