Home سیاست 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس ،نیب کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی

190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس ،نیب کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی

Share
Share

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس میں 35ویں سماعت پر بھی نیب کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں۔

سابق خاتون اول کے وکیل عثمان گل نے بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موٴقف اپنایا کہ کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے وکیل صفائی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے، 35 سماعتیں ہو چکی ہیں کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہیں کی جارہی ، بشریٰ بی بی عدالت نہیں آسکتیں تو عثمان گل کو ہی اپنا پلیڈر مقرر دیں، بشریٰ بی بی اگر عدالت نہیں آتیں تو انکے وارنٹ جاری کیے جائیں۔

وکیل عثمان گل نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے ابھی تک پلیڈر مقرر کیے جانے سے متعلق ہدایات نہیں دیں ، آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی پیش ہو جائیں گی یا انکا پلیڈر مقرر کر دیا جائے گا۔

نیب وکلاء نے کہا کہ اگر قانون کے مطابق ملزمہ پیش ہو جاتی ہیں یا پلیڈر مقرر ہو جاتا ہے تو وارنٹ گرفتاری جاری نہ کئے جائیں۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس پر سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سردیوں کے کپڑے اور گرم شالیں فراہم کر دی گئی ہیں، عمران خان کو کتابیں اور دیگر سامان بھی دیدیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ سامان کی فراہمی دو روز قبل عمران خان کی احتساب عدالت میں شکایت پر کی گئی ،معاملہ سامنے آتے ہی اسی روز شام کو سامان فراہم کردیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...

سب سے زیادہ آمرانہ دور جنرل ضیاء کا تھا، جسٹس اطہر من اللّٰہ

لاہور:سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ...

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...