Home نیوز پاکستان پنجاب میں ڈینگی کے مزید 232 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 232 نئے کیسز رپورٹ

Share
Share

لاہور: موسم تبدیل ہونے کے باوجود ڈینگی کے وارجاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 232 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 11 ہزار پانچ سو 87 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5082 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 139 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2480 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں گزشتہ روز 19 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1141 مریض ، گزشتہ روز 11 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

گوجرانوالہ میں ڈینگی کے گزشتہ روز 28 کیسز جبکہ فیصل آباد میں 20 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

شیخو پورہ اور لودھراں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے تین تین نئے مریض سامنے آئے۔

ساہیوال، سیالکوٹ اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض رپورٹ ہوئے ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 132 مریض زیرعلاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 75 مریض زیرعلاج ہیں ۔

سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...