Home نیوز پاکستان حادثے کے شکار بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے اور سعودی ویزے نکل آئے

حادثے کے شکار بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے اور سعودی ویزے نکل آئے

Share
Share

سرگودھا:سرگودھا خوشاب روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والے بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے نکل آئے۔

بھکاری کی جیب سے نکلنے والے پاسپورٹ پر بیرون ملک کے ویزے بھی لگے تھے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا کہ معمر شخص خوشاب روڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو عملہ نے طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا۔

معمر شخص کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے برآمد ہوئے جبکہ اس سے ملنے والے پاسپورٹ پر سعودی عرب کے متعدد ویزے بھی لگے ہوئے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ معمر شخص مشتاق احمد کا تعلق مبینہ طور پر بھیک مانگنے والے گینگ سے ہے۔ ریسکیو عملے نے طبیعت میں بہتری کے بعد بھکاری کے پیسے اور پاسپورٹ اس کو واپس لوٹا دیا۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...