Home سیاست بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں،وزیراعظم

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، آئندہ مالی سال میں شرح نمو اور روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اور پنجاب، خیبر پختونخوا کے نگران اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

بلوچستان حکومت کے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے متعلق تحفظات ہیں جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو شریک نہیں ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، آئندہ مالی سال میں شرح نمو اور روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے حجم کو 700 سے بڑھا کر950 ارب روپے کر رہے ہیں، ہم سب کو مل کرپاکستان کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنا ہو گا، موجود وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانے کی پالیسی اپنا رہے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں کی ترقی و تعمیر نو کیلئے بھی خطیر رقم مختص کی جارہی ہے، متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں صوبوں کو بھر پور کرداد ادا کرنا ہو گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس میں آئندہ بجٹ 24-2023 سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...