Home سیاست عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Share
Share

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

پولیس نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران ڈنڈا برآمد کروا لیا ہے۔ صنم جاوید سمیت دیگر خواتین نے پیٹرول بم کا استعمال کیا۔ خواتین سے پیڑول بم برآمد کرانا مقصود ہے۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت گرفتار خواتین کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے ، جس پر جج نے استفسار کیا کہ آپ نے پہلے جسمانی ریمانڈ میں پیٹرول بم کا نہیں لکھا تھا، آج آپ لکھ کر لے آئے۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...