کراچی:پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا دبئی میں آنکھ کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق آصف علی زرداری کی آنکھ کا آپریشن کامیاب رہا، عوام کی دعاؤں سے آصف علی زرداری مکمل صحتیاب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت دبئی میں ہیں۔