Home سیاست نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Share
Share

کراچی:نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کل حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کراچی میں گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے۔

حکام کے مطابق کل سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہوگی جس سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے تھے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...