Home کھیل برلن میں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کاآغاز ،رنگا رنگ تقریب میں پاکستانی دستے کا فقیدالمثال استقبال

برلن میں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کاآغاز ،رنگا رنگ تقریب میں پاکستانی دستے کا فقیدالمثال استقبال

Share
Share

اسلام آباد:اولمپیا اسٹیڈیم برلن میں 16 ویں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمزکاافتتاح ہوگیا۔ قومی اسکواڈ اولمپیا اسٹیڈیم پہنچا تو اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین نے پاکستانی دستے کا فقیدالمثال استقبال کرتے ہوئے بھرپور تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

افتتاحی تقریب میں گیمز میں شامل تمام ممالک کے کھلاڑیوں نے ایتھلیٹ پریڈ میں شرکت کی۔اس موقعہ پراولمپیا اسٹیڈیم پاکستان زندہ بادکے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔

پاکستان کے مرد کھلاڑیوں ثقافتی لباس شلوارقمیض اور واسکٹ جبکہ خواتین ایتھلیٹس اور آفیشلزنے مختلف رنگوں کے غرارے زیب تن کئے جس کے باعث تقریب میں وہ خصوصی توجہ کامرکزرہیں۔

ورلڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ثناء کو افتتاحی تقریب کی مشعل بردار کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، انہوں نے مشعل کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا ثناء نے اسے پاکستان اور اپنے لئے بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔

اس موقع پر اسپیشل اولمپک کے پرچم کو لہراتے ہوئے ورلڈ گیمز کے باقاعدہ آغاز کااعلان کیا گیا۔

تقریب میں اسپیشل اولمپک کے صدر ٹموتھی شریور، جرمنی کے صدر فرینک والٹرز،پاکستانی دستے کی ہیڈآف ڈیلیگیشن رونق لاکھانی،اسپیشل اولمپک پاکستان کی ایمبیسڈر ثروت گیلانی اورایڈوائیزر یاسمین حیدر نے بھی شرکت کی۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...