پارا چنار: وزیراعظم محمد شہباز شریف پاک افغان بارڈر پر پارا چنار پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نماز عید پارا چنار میں فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم اور وفاقی وزرا سمیت آرمی چیف نے عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد فوجی جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔