Home سیاست اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف سے کامیاب اسٹاف لیول معاہدے سے آگاہ کیا۔ امریکی سفیرنے پاکستان میں معاشی استحکام لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اقتصادی اور تجارتی شعبے میں تعلقات بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، امریکی سفیر کا معاشی استحکام کیلئے حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا ڈونلڈ بلوم نے دوطرفہ اقتصادی، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کا یقین دلایا۔

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترجیحات سے آگاہ کیا،اس موقع پر اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پالیسیوں کا مقصد معیشت کو مستحکم اور ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے اسحاق ڈار نے امریکا سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

بھارت میں برفانی تودہ گر نے سے 57 مزدور دب گئے

اتراکھنڈ:بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں مودی سرکار کی 15...

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

کراچی:قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب...

دارالعلوم حقانیہ پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا...

مان لیں آپ ہار گئے ہیں ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا،عالیہ حمزہ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عالیہ حمزہ نے کہا ہے...