Home سیاست اعظم نذیر تارڑ کی اسمبلی مدت میں مزید توسیع نہ کیے جانے کی یقین دہانی

اعظم نذیر تارڑ کی اسمبلی مدت میں مزید توسیع نہ کیے جانے کی یقین دہانی

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسمبلی مدت میں مزید توسیع نہ کیے جانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ آزادانہ اور شفاف الیکشن ہوں۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں مزید کوئی توسیع نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں چھوٹی چھوٹی بہت ساری خامیاں ہیں، جنہیں دور کرنا ضروری ہے، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ آزادانہ اور شفاف الیکشن ہوں۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے ممبر علی ظفر بھی ہیں، جو جماعتیں پارلیمان سے باہر ہیں، اُن کو سینیٹ کمیٹی سن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فافن اور پلڈاٹ کو بھی پہلے سن رکھا ہے، ان ہی نکات کا جائزہ کمیٹی لے رہی ہے، کوئی نیا کام نہیں کیا جا رہا، کمیٹی کی حتمی سفارشات سب کے سامنے لائیں گے۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...