Home Uncategorized آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر رضامند ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف نے آج اجلاس ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ گزشتہ روز طے پایا اور آئی ایم ایف نے اب فنانسنگ فرق کے پلان کی منظوری دے دی ہے اس طرح آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے پہلے ایک اور شرط پوری ہو گی۔

آئی ایم ایف نے آج اجلاس ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی جب کہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9 ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...