Home سیاست سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے صوابی میں درج اینٹی کرپشن کے مقدمے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے دس روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اسد قیصر کی دس روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے اسد قیصر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ انور تاج کیس والا ہی آرڈر کر رہے ہیں ، وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ جمعے کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو تو آنا چاہیے تھا ۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ معاون وکیل آیا ہوا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کرسکا تھا۔ عدالت نے جمعے کو عدم پیروی پر اسد قیصر کی ضمانت خارج کر دی تھی۔

بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...