Home Uncategorized قومی سلامتی کے لیے اسلام پسند دہشت گردی اب بھی سب سے بڑا خطرہ ہے،برطانوی وزیر داخلہ

قومی سلامتی کے لیے اسلام پسند دہشت گردی اب بھی سب سے بڑا خطرہ ہے،برطانوی وزیر داخلہ

Share
Share

لندن: برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کاکہنا ہے کہ اسلامی دہشت گردی ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے اور یہ بالکل غیر متوقع ہوتی ہے، جس کا پہلے سے پتہ لگانا اور پھر تفتیش کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ اسلام پسند دہشت گردی کو قومی سلامتی کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک عوامی اجتماع پر داعش کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔

سویلا بریورمین نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے اور یہ بالکل غیر متوقع ہوتی ہے، جس کا پہلے سے پتہ لگانا اور پھر تفتیش کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ اس قت بھی نسداد دہشت گردی فورسز کے پاس لگ بھگ 800 دہشت گردی سے متعلق براہ راست کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ 2022 میں دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لیے 169 گرفتاریاں کی گئیں۔

سویلا بریورمین کے مطابق اسلام پسند دہشت گردی اب بھی ایمI5 پر کیس لوڈ کا تین چوتھائی حصہ ہے۔

ٰخیال رہے کہ وزیر داخلہ بریورمین اس ہفتے انسداد دہشت گردی کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کرنے والی ہے اور ایسا عراق کے انسداد دہشت گردی کے سینیئر افسر کے اْس بیان کے بعد کیا جا رہا ہے جس میں انھوں نے داعش کی جانب سے برطانیہ میں حملے کی تیاری کا انکشاف کیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...