اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل 27 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر، چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر 27 جولائی کو سماعت ہوگی، گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناع نہیں مل سکا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اپیل پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست اور بشری بی بی کی ایک مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔
چیف جسٹس عامر فاروق 26 جولائی کو سماعت کرینگے،انیس جولائی کی سماعت میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیئے تھے۔