Home نیوز پاکستان ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری

ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری

Share
Share

اسلام آباد:ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے حالیہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.16 فیصد رہی ہے حالیہ ہفتے 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوااور9اشیائے ضروری کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ بارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

وفاقی دارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔ جس کے مطابق ایک ہفتے میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 26 روپے سے زائد کا اضافہ ہواانڈے گیارہ روپے فی درجن سے زائد مہنگے ہوئے ،

پورٹ کے مطابق 200 گرام سرخ پسی ہوئی مرچ 43 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی،ایل پی جی کا گھریلوسلنڈرتقریبا 10 روپے،گڑ 4 روپے، تازہ دودھ 35 پیسے مہنگا ہوارپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر، چینی، انڈے، لہسن ، دال مسور، دال مونگ، ایل پی جی سمیت 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 26 روپے 32 پیسے، چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے، لہسن 8 روپے 4 پیسے، چاول 2 روپے 69 پیسے، دال مسور 2 روپے 29 پیسے ،دال مونگ ایک روپے 62 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا۔

Share
Related Articles

ایس پی عائشہ بٹ ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ 2025 کیلئے منتخب

لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز کیلئے منتخب ہو...

عیدالفطر کا آج تیسرا روز ،گہما گہمی عروج پر، موج مستی آج بھی جاری

ملک بھر میں عیدالفطر کا آج تیسرا روز ہے، لوگ خوشیاں منا...

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔...

تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا

تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ...