Home سیاست رضا ربانی کا اندھی قانون سازی کے خلاف سینٹ سے واک آوٴٹ

رضا ربانی کا اندھی قانون سازی کے خلاف سینٹ سے واک آوٴٹ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے اندھی قانون سازی کے خلاف ایوان سے واک آوٴٹ کرنے کردیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران پی پی پی کے سینیٹر رضا ربانی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جس انداز سے بلز پاس ہوئے ہیں، یہ ایک سیاہ دن ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ آج انتہائی اہم بلز ایجنڈے میں ہیں، یہ بلز ہمیں آج ہی ملے ہیں۔ ایچ ای سی سے متعلق بل غیر قانونی ہے، اس کا مقصد اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنا ہے، اس بل کو سی سی آئی سے منظور ہونا تھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی پی پی سینیٹر رضا ربانی کے اعتراض پر کہا کہ ایچ ای سی سے متعلق بل آج نہیں آ رہا۔

سینیٹر میاں رضا ربانی نے واک آوٴٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج جس انداز سے بلز پاس ہوئے ہیں یہ ایک سیاہ دن ہے، میں اس اندھی قانون سازی کے خلاف ایوان سے واک اوٹ کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...