اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دبئی سے اٹلی پہنچ گئے۔
سابق وزیر اعظم اپنی فیملی کے ساتھ یورپ کے دورے پر پہنچے ہیں، اٹلی کے بعد قائد ن لیگ کا سوئٹزر لینڈ اور جرمنی کا دورہ بھی متوقع ہے۔
محمد نواز شریف یورپ میں سات دن قیام کے بعد لندن کیلئے روانہ ہوں گے، یورپ میں قیام کے دوران ان کی سیاسی رہنماوٴں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔