Home کھیل ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا فیصلہ

ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام سے نوازا جائے گا۔حمزہ خان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

ورلڈ جونیٸر اسکواش کا ٹاٸٹل پاکستان کو37 سال کے بعد جتوانے والے حمزہ خان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں 2 اگست کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

تقریب میں وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام شرکت کرینگے۔

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں نوجوان اسکواش ہیرو حمزہ خان کی حوصلہ افزاٸی کرینگے اور شاندار کارکردگی پر کیش ایوارڈ بھی دیں گے۔

23 جولائی کو حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیٸر اسکوائش کا ٹاٸٹل جتوایا تھا۔ آخری بار جان شیر خان نے 1986 میں جونیئر ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلٸے جیتا تھا۔

فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دی تھی۔جبکہ نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرنچ کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی، بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے...

چیمپئنز ٹرافی،بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارہویں گروپ میچ میں بھارت...

چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی نے بارش سے متاثرہ میچز کے دوران آئے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بارش سے متاثرہ میچوں کے دوران...

جنوبی افریقہ انگلینڈ کو7 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ بی کے آخری...