Home نیوز پاکستان وزیر اعظم کا باجوڑ دھماکا پر سی پیک کی 10 سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا باجوڑ دھماکا پر سی پیک کی 10 سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعے کے سوگ میں سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں کلچر شو بھی منسوخ کر دیا گیا، سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب کلچرل شو کے بغیر سادگی سے منعقد ہو گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قوم سوگ کی حالت میں ہے لہٰذا کلچر شو منعقد نہ کیا جائے، چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کی آمد کے موقع پر کلچر شو منعقد ہونا تھا۔

خیال رہے باجوڑ میں گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں خودکش بم دھماکے سے 44 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں، سونیا حسین

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے...

ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز...

قلات میں قومی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، چار زخمی

قلات:بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی...

آئی سی سی لاجسٹک پارٹنر کا پاکستان کو اپنی طرز کے پہلے موبائل چینجنگ روم کا عطیہ

کراچی:آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی...