اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔جبکہ نگران حکومت کی کمان کون سنبھالے گا؟ اتحادیوں نے سر جوڑ لیے جبکہ نگران وزیراعظم کیلئے نام کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجیں گے۔
وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تاریخ کا خانہ خالی چھوڑا گیا ہے، اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
علاوہ ازیں نگران حکومت کی کمان کون سنبھالے گا؟ اتحادیوں نے سر جوڑ لیے جبکہ نگران وزیراعظم کیلئے نام کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا گیا ہے جبکہ نیشنل پارٹی نے جسٹس (ر) شکیل بلوچ کا نام تجویز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی اور جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے جبکہ فواد حسن فواد، ذوالفقار مگسی اور ڈاکٹر عشرت العباد کے نام بھی نگران وزیراعظم کیلئے زیرغور ہیں۔
ادھر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے وزیر اعظم سے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کریں گے، شہباز شریف کو اپوزیشن کے 3 نام شیئر کروں گا، ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے۔