Home Uncategorized اداکارہ ثروت گیلانی مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کی خواہاں

اداکارہ ثروت گیلانی مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کی خواہاں

Share
Share

لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی نے مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بناؤں۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میزبان نے سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے سوال کیا جس پر ثروت کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سی جماعتوں نے آنے کا کہا ہے کیونکہ میں ہمیشہ آواز اٹھاتی ہوں مگر مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ میں اپنی سیاسی جماعت بناؤں، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ ملک میں تعلیم مفت کریں گی۔

ثروت گیلانی نے ڈراموں کے سکرپٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی 26 اقساط میں کیا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ لڑکی سے شادی کون کرے گا، لڑکی پر تشدد ہونا، دیور کے ساتھ افیئر کرنا، لڑکے کے ساتھ بھاگ جانا، یہ کہانیاں نئی نوجوان نسل نہیں دیکھنا چاہتی، آج کل کے نوجوان کامیاب لوگوں کی کہانیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ٹی وی ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے گزشتہ 20 سالوں سے پاکستانی انڈسٹری میں کام کیا ہے لیکن جب سے میں نے عورتوں اور بچوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بات کرنا شروع کی ہے تو اب میں ڈراموں میں پٹنے والی لڑکی کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...