Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی ، جبکہ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 تک پہنچ گئی ۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کی شہری آبادی سے 15 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، پمز ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 2 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ہولی فیملی ہسپتال میں 12 ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 10 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں ۔

ڈی ایچ او کا بتانا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں۔

Share
Related Articles

معرکہ حق کی کامیابی کا پہلا سال: افواجِ پاکستان کی قوم کو دلی مبارکباد، آئی ایس پی آر

عسکری قیادت کا قوم کے نام خصوصی پیغام راولپنڈی: Inter-Services Public Relations...

معرکۂ حق: دشمن کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام اسلام آباد: Shehbaz Sharif نے معرکۂ...

معرکہ حق کی فتح: جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل پروقار تقریب منعقد ہوگی

معرکہ حق کی سالگرہ پر خصوصی تقریب کا اہتمام راولپنڈی: معرکہ حق...

پنجاب میں 22 مئی سے 2 اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور

وزیر تعلیم پنجاب کا اہم اعلان لاہور: Rana Sikandar Hayat نے انکشاف...