Home Uncategorized میرے پارٹنر کیلئے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا،مومنہ اقبال

میرے پارٹنر کیلئے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا،مومنہ اقبال

Share
Share

لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، نئی نسل کی ترجیحات میں فیملی اور گھر بنانا نہیں۔موجودہ دور میں شادی کیلئے لڑکا ملنا مشکل ہوگیا ہے۔میرے پارٹنر کیلئے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اچھے لڑکے اس دنیا میں ملنا مشکل ہو گئے ہیں، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، نئی نسل کی ترجیحات میں فیملی اور گھر بنانا نہیں۔

شوہر میں ممکنہ خصوصیات کے حوالے سے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پارٹنر کیلئے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی خوبصورت دکھتا ہے۔

مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ جو اللہ سے ڈرتا ہوگا وہ شخص پوری زندگی آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے اور جس کو اللہ کا ڈر ہی نہیں اس کو کسی کا ڈر نہیں، ایسے لوگ دوسروں کی زندگی تباہ کر دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...