Home نیوز پاکستان عوام کا غصہ جائز، لیکن احتجاج سے بل کم نہیں ہو سکتے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات

عوام کا غصہ جائز، لیکن احتجاج سے بل کم نہیں ہو سکتے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات

Share
Share

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ عوام کی تکلیف اور غصہ جائز ہے، لیکن احتجاج سے ان کے بل کم تو نہیں ہو سکتے۔وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے، ہم ذمہ دار آئینی نگران حکومت ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم اس مسئلے کا نوٹس نہ لیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا نگران حکومت نے 17 اگست کو حلف اٹھایا، عوام کو جو بل موصول ہوئے یہ جولائی کے ہیں، اس بحث میں نہیں جانا چاہتے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا کون ذمہ دار ہے، ہمارا فوکس ہے کہ عوام کو کس طرح ریلیف دیا جائے، وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے، ہم ذمہ دار آئینی نگران حکومت ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم اس مسئلے کا نوٹس نہ لیں۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کل نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہے جس میں اس مسئلے پر بات ہوگی، اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے لوگوں کو کیا ریلیف دیا جا سکتا ہے، آج بھی وزیراعظم نے اس حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، میڈیا کو بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجوہات بھی لوگوں کو بتانی چاہئیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا ملک میں پہلے ہی سیاسی درجہ حرارت زیادہ ہے، اس بحث میں نہیں جانا چاہتے کہ کون ذمہ دار ہے، تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات کو یقینی، پرامن اور منصفانہ بنانا چاہتے ہیں، عوام کی تکلیف اور غصہ جائز ہے لیکن احتجاج سے ان کے بل کم تو نہیں ہو سکتے، پرامن احتجاج اور پرتشدد احتجاج کے فرق کو سمجھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا عوام ڈسکوز کے ملازمین پر تشدد کرنے کے بجائے اس مسئلے کے حل کی طرف آئیں، اس مسئلہ پر نگران وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی، امید ہے اس سے عوام کو ریلیف ملے گا، نگران حکومت کی مدت کا تعین الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائیٹ پر پورا نظام الاوقات جاری کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت یہ نظام الاوقات جاری کیا، ہم الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر پرامن، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں الیکشن کمیشن کی مدد کریں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...